بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں
عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی ہے جب کہ ڈسکوز کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے بجلی کی قیمت میں 3.26 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ مالی سال میں بجلی کی قیمت میں مزید 2.33 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ ماہ میں فیوئل ایڈجسٹمنٹ کے مد میں بھی 1.23 روپیہ فی یونٹ اضافے کیلیے درخواست دی گئی ہے، درخواست کے مطابق فروری میں کل 6 ارب 68 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس پر لاگت 32 ارب 61 کروڑ رہی۔

فروری میں کوئلے پر 17.46 فیصد، فرنس آئل پر 1.68 فیصد، گیس سے 23.85 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

فروری کیلئے فی یونٹ بجلی فیول لاگت کا اوسط تخمینہ 3.97 روپے تھا جبکہ بجلی کی پیداوار پر فی یونٹ اوسط لاگت 5 روپے 20 پیسے رہی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت 29 مارچ کو ہوگی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s