بلاول سیاسی موت مارا جائے گا: شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید
وزیرریلوے شیخ رشید نے بلاول کو بچ کر رہنے کا مشورہ دیدیا، کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، بچ کر رہے تو اچھا ہے، ورنہ سیاسی موت مارا جائے گا، دوستوں کے کہنے پر معاف کر دیا کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے آصف زرداری اور نواز شریف پر بھی تنقید کی۔

شیخ رشید کا سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکو آج ضمانتیں کراتے پھر رہے ہیں، فالودے اور مردہ لوگوں کے نام سے پیسہ باہر بھیجا گیا، بلاول نے کل پھر کچھ کہا ہے، بلاول بچہ ہے بچ کر رہے تو اچھا ہے، بلاول فضول میں سیاست کی موت مارا جائےگا، انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں کے کہنے پر بلاول کو پھر معاف کردیا، آصف زرداری اور نواز شریف آخری پانچ اوورز میں ہے، آصف زرداری نے بلاول کو آگے کردیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں نکالی ہیں، کوشش ہے آئندہ بجٹ میں ہر مزدور کا ایک ایک گریڈ بڑھایا جائےگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ چوروں کی سزا عوام کو اس وقت مل رہی ہے، ریلوے کے ملازموں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم پر بھی غور کررہےہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s