مدد کرنے والی عورت ہی ایک مرد کو مکمل مرد بناتی ہے: احمد علی بٹ

پاکستانی معروف فنکار احمد علی بٹ
پاکستان کے معروف فنکار احمد علی بٹ نے گذشتہ دنوں ہونے والے عورت مارچ میں شریک خواتین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر احمد علی بٹ نے ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر کچھ تعجب ہوا کہ عورت مارچ میں کچھ خواتین ہاتھ میں ایک بینر پکڑے کھڑی تھیں جس میں لکھا تھا کہ ”اپنی روٹی خود بناؤ”۔

اُن کا یہ بینر دیکھ کر ایسا لگا جیسے کہ وہ گھر پر روزانہ روٹیاں بناتی ہوں۔ جب کہ ان خواتین کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ سے فرصت ملے تو معلوم ہوگا کہ روٹی بنتی کیسے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردوں سے نفرت کروا کر اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے فیمینزم کا استعمال کرنا بند ہونا چاہئیے۔

اصل نسوانیت یہ ہے کہ مرد و زن ایک ٹیم کی طرح کام کرکے آپس میں اپنی ذمہ داریاں بانٹیں۔

جب شوہر بچوں کو اسکول سے لینے جارہا ہو تو خاتون اس کے لیے روٹی بنائے یا پھر بیوی ملازمت کرتی ہو تو شوہر بچوں کو سُلانے کا کام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئیے کہ مدد کرنے والی عورت ہی ایک مرد کو مکمل مرد بناتی ہے اور ایک ہاتھ بٹانے والے شوہر سے وابستہ عورت اب آزاد ہو چکی ہے ۔ احمد علی بٹ نے کہا کہ سب کو نسوانیت مبارک ہو۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s