بلاول کےمتلعلق سنگین بیان، پیپلز پارٹی کا شیخ رشید کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور

بلاول کےمتلعلق سنگین بیان، پیپلز پارٹی کا شیخ رشید کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور
پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے شیخ رشید کے حالیہ بیان کو بلاول کے خلاف دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کی دھمکی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ شیخ رشیدکاحالیہ بیان دھمکی ہے اسے پیپلزپارٹی کی قیادت بہت زیادہ سنجیدگی سے لے رہی ہے، قتل کی دھمکی بہت حساس معاملہ ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کو جس طرح دھمکی دی گئی تھی یہ بھی بالکل اُسی طرح ہے،شیخ رشیدکےخلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے۔

چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ حکومت کی منشا نہیں تو وہ شیخ رشید کو کابینہ سے نکال کرکارروائی کرے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کو مشورہ دوں گا کہ دھمکی کے معاملے پر اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کر کے حکمتِ عملی بنائی جائے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ’بلاول اگر سیاسی میدان میں بچ کر نہیں چلے تو مارے جائیں گے‘۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s