صدر عارف علوی اور دیگر سیاسی رہنماوٗں کی کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے اریب کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

صدر عارف علوی اور دیگر سیاسی رہنماوٗں کی  کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے اریب کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہار تعزیت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے اریب احمد کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے سید اریب احمد کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

صدر مملکت نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے میں شہید ہونے والے ذیشان رضا کی بہن کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے شہید ذیشان کے بہنوئی اور بہن سے اظہار تعزیت کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ذیشان کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو اور عاجز دھامرا بھی شہید اریب کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سےتعزیت کی۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، حملہ آور آسٹریلوی سمیت 4 افراد حراست میں ہیں۔

فائرنگ کے واقعے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے ہیں جس میں سید اریب احمد کا تعلق کراچی سے تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s