ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 4افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 3افراد جاں بحق
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پٹڑی پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جعفرآباد ایکسپریس کی بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کم از کم 4افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربی میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ جانے والی جعفرآباد ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے دھماکا خیز مواد کے ذریعے مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا اور جیسے ہی مسافر ٹرین ڈیرہ مراد جمالی پہنچی تو دھماکا ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر عرفان بشیر نے کہا کہ دھماکے سے ٹریک کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، حملے کا نشانہ بننے والی جعفرآباد ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

حادثے کے نتیجے میں کم از کم 4مسافر جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے سبب مذکورہ ریلوے ٹریک سے گزرنے والی نواب بگٹی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بلوچستان میں ٹرینوں کو اکثر و بیشتر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جبکہ شدت پسندوں کی جانب سے ریلوے ٹریکس کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s