کراچی میں فیشن پاکستان ویک میں ماڈلز نے حسن کے جلوے بکھیرے

کراچی میں فیشن پاکستان ویک کا میلا سجا ہے
کراچی میں منعقد فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2019 میں موسم گرما کی مناسبت سے عروسی میلا سجایا گیا جس میں نامور اداکاراؤں سمیت ماڈلز نے دیدہ زیب جلوے بکھیریے۔

رواں ہفتے تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا، ڈیزائنر نومی انصاری، زینب چوٹانی، ٹینا درانی، امیر عدنان، ہما عدنان، کنول، یاسمین زمان اور دیگر نے اپنی منفرد کلیکشن کی تشہیر کی۔

تمام ڈیزائنرز نے عروسی ملبوسات سمیت دیگر ایونٹ کی مناسبت سے بھی ملبوسات کی نمائش کی جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

ایف پی ڈبلیو میں نمائش کی جانے والی تمام کلیکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں جسے ہر دفعہ کی طرح خوب پزیرائی ملی۔

تاہم اس بار ایف پی ڈبلیو میں جن ملبوسات کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ان کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

سارہ علی خان:

ادکارہ سارہ علی خان نے ڈیزائنر حما عدنان کی عروسی ملبوسات کی کلیکشن کے لیے شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ہانیہ عامر:

اداکارہ ہانیہ عامر نے زینب چوٹانی کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کے جھل مل کردہ لباس میں ریمپ واک کی۔


صنم سعید:

اداکارہ صنم سعید نے ڈیزائنر کنول کی ’مسٹک کلیکشن‘ پیش کی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s